Official Web

چین کے نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان سے نواز دیا گیا

اسلام آباد:  چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفنگ کو ہلال پاکستان سے نواز دیا گیا۔

ایوان صدر میں چینی نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان دینے کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چینی نائب وزیراعظم ہی لائفنگ کو ہلال پاکستان سے نوازا۔

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ ،وفاقی وزراء اور اعلیٰ سول و عسکری حکام موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوارڈ ہلال پاکستان سے غیر ملکی شخصیات کو نوازا جاتا ہے، ایوارڈ پاکستانی مفاد میں قابل قدر خدمات کے اعتراف میں عطا کیا جاتا ہے۔