اسلام آباد: پاکستان نے چینی نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کو بڑے اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ کر لیا۔
صدر مملکت عارف علوی چینی نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان سے نوازیں گے، ایوارڈ کی خصوصی تقریب آج ایوان صدر میں ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوارڈ ہلال پاکستان سے غیر ملکی شخصیات کو نوازا جا سکتا ہے، ایوارڈ پاکستانی مفاد میں قابل قدر خدمات کے اعتراف میں عطا کیا جاتا ہے۔