قوام متحدہ کے نائب سیکریٹری جنرل برائے امور تحفظ امن جین پیئر فرانکوئس نے 25 جولائی کی شام کو اقوام متحدہ میں چینی وفد کی جانب سے منعقدہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 96ویں سالگرہ کی استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ چین کا امن دستہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔انہوں نے اقوام متحدہ کی تحفظ امن کی کارروائیوں کے لیے چین کی حمایت اور خدمات کا شکریہ ادا کیا اور مختلف شعبوں میں اقوام متحدہ اور چین کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی توقع کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے چیف آف دی ملٹری اسٹاف گروپ این چونگ لیانگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے امن دستے نے اقوام متحدہ کے25 مشنز کے لیے 50 ہزار سپاہی بھیجے اور 150 سے زائد ممالک کے ساتھ عسکری تبادلوں اور تعاون کو گہرا کر رہا ہے۔ مستقبل میں چینی فوج تحفظ امن کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کارروائیوں اور اپیل کی حمایت کرتی رہے گی۔