
چینی شہر وو ہان کےایمرجنسی مینجمنٹ بیورو اور پولیس بیورو کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ نیشنل کمپیوٹر وائرس ایمرجنسی رسپانس سینٹر اور 360 کمپنی کے مطابق ووہان ارتھ کویک مانیٹرنگ سینٹر پر سائبر حملہ کیا گیا ۔ابتدائی شواہد سے پتا چلتا ہے کہ سائبر حملہ امریکہ سے کیا گیا ہے۔
اسی روز منعقدہ چین کی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ترجمان ماو نینگ نے اس حوالے سے کہا کہ چین کے متعلقہ اداروں کے بیانات کے مطابق ہیکر تنظیم نے ووہان ارتھ کویک مانیٹرنگ سینٹر پر سائبر حملہ کیا ، جو غیرملکی حکومت سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ چین کی قومی سیکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے مذکورہ غیرذمہ دارانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چین سائبر سیکیورٹی کےتحفظ کے لیے لازمی اقدامات کرے گا۔