کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اچانک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر 54 پیسے کم ہوئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 04 پیسے پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 338 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 47 ہزار 20 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔