Official Web

گوگل کس اینڈرائیڈ ورژن کی سپورٹ ختم کرنے جا رہا ہے؟

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل آئندہ ماہ (اگست) سے اینڈرائیڈ 4.4 کِٹ کیٹ کے لیے پلے سروسز سپورٹ ختم کر نے جارہی ہے۔ اینڈرائیڈ کا یہ ورژن 2013 اکتوبر میں متعارف کرایا گیا تھا۔

گوگل کے مطابق کِٹ کیٹ ورژن استعمال کرنے والی فعال ڈیوائسز 1 فی صد سے بھی کم ہے۔ اس لیے کمپنی مستقبل میں گوگل پلے سروسز کی اپ ڈیٹس میں کِٹ کیٹ کو سپورٹ نہیں کرے گی۔

پلے سروسز بالخصوص اے پی آئی لیول 19 اور 20 کے لیے سپورٹ ختم کر رہی ہے۔ جس میں اے پی آئی 20 خصوصی طور پر اینڈرائیڈ ویئر کی ابتدائی ریلیز کے لیے مختص تھا۔
آخری بار گوگل کی جانب سے 2021 میں اینڈرائیڈ جیلی بِین 4.3-4.1(اے پی آئی لیول 16-18) کی پلے سروسز سپورٹ ختم کی گئی تھی اور اس کے بعد اینڈرائیڈ 4 کے تمام ورژن باقاعدہ طور پر بند کیے جاچکے ہیں۔

اس وقت گوگل نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا تھا کہ سالوں تک جاری رہنے والی سپورٹ کے لیے زیادہ تعداد میں ڈیویلپرز اور خصوصی ہینڈلنگ کے طالب نئے فیچرز پر کیو اے کے زیادہ مقدار میں وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔