Official Web

ہالی ووڈ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جنسی زیادتی کے تمام الزامات میں بری

لندن: ہالی ووڈ کی معروف فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اور آسکر ایوارڈ یافتہ کیوِن اسپیسی کو لندن کی ایک عدالت نے تمام جنسی زیادتی کے الزامات میں بری کردیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوِن اسپیسی پر 2004 سے 2013 کے درمیان جنسی حملے، ریب اور جنسی تشدد جیسے الزامات عائد تھے جن سے انہیں بری کردیا گیا ہے۔

عدالت برخاست ہونے کے بعد 64 سالہ اداکار نے باہر نکلنے سے پہلے اپنے وکلاء سے مصافحہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کے دوران ٹشو سے آنسو پونچھے اور عدالت کا شکریہ ادا کیا۔
اداکار نے عدالت میں بیان دیا کہ انہوں نے کبھی کسی پر جنسی حملہ نہیں کیا اور الزام لگانے والے محض پیسے کمانے کے لیے مجھ پر الزام عائد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چار مدعیوں میں سے تین شکایت کنندگان نے اس کے خلاف دیوانی مقدمے دائر کیے تھے جبکہ ایک نے ان سے 577,400 ڈالرز سے زائد رقم کا مطالبہ کیا۔