
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات کے ذریعے پاکستان کے ساتھ روابط جاری رکھے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ انٹونی بلنکن اوربلاول بھٹو نے مضبوط تجارتی اور سرمایہ کاری کے ذریعے تعلقات بڑھانے پر بات کی، امریکا تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات کے ذریعے پاکستان کے ساتھ روابط جاری رکھے گا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں حکام سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے پریس کی آزادی کا کہتے ہیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ کسی امریکی عہدیدار کا دورہ افغانستان کا کوئی پلان نہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ جاری سلوک کی مذمت کی۔