Official Web

ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ

لیکوئیفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 10روپےفی کلو اضافہ کردیا گیا۔

10 روپے فی کلو اضافے کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 220 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پہاڑی و دوردراز علاقوں میں گھریلوسلنڈر 310روپےمہنگا کردیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں میں اضافے کے بعد چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے کسی جگہ سرکاری قیمت پر گیس دستیاب نہیں ہے۔