Official Web

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سیلاب کے بعد کم امداد ملنے کا اعتراف

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کو سیلاب کے بعد کم امداد ملنے کا اعتراف کرلیا۔

عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق پاکستان کو سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا لیکن ابھی تک عالمی امداد کا منتظرہے۔ آئی ایم ایف نے مزید خطرات کی نشاندہی بھی کی ہے۔

دستاویزات کے مطابق جنیوا ڈونرز کانفرنس میں عالمی برادری کی جانب سے 10.9 ارب ڈالر امداد کا وعدہ کیا گیا تاہم پاکستان کو اب تک عالمی امداد کا بہت چھوٹا سا حصہ ملا ہے۔