Official Web

9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو انجام تک پہنچایا جائے گا: رانا ثناء اللہ

گوجرانوالہ: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

گوجرانوالہ کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مجھ سمیت ہمارے تمام قائدین عدالتوں میں پیش ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں آنے سے قبل کسی کو اطلاع نہیں کی، ہم نے عدالتوں کے دروازے توڑے نہ ججز کو کام سے روکا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہم ایک عام آدمی کی حیثیت سے عدالتوں میں پیش ہوئے ہیں اور قانون کا سامنا کیا، ہم نے سروں پر بالٹیاں نہیں رکھیں اور نہ اس طرح کے ڈرامے کیے۔