Official Web

چینی سینئر سفارت کار وانگ ای کی کینیا کے صدر سے ملاقات

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے اپنے دورہ کینیا کے دوران نیروبی میں کینیا کے صدر ویلیم روٹو سے ملاقات کی۔

کینیا کے صدر نے کہا کہ 60 سال قبل کینیا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بخوبی ترقی ہوئی ہے۔ کینیا  چین کے ساتھ جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو گہرا کرنے کے لئے پرعزم ہے، اور چین کے ساتھ بین الجماعتی تبادلوں کو مضبوط بنانے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور چین-افریقہ تعاون فورم کے فریم ورک کے تحت ریلوے، شاہراہوں، آبی منصوبوں، ہوا بازی، قابل تجدید توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے، افریقہ کے باہمی روابط اور انضمام کو فروغ دینے اور باہمی مفادات پر مبنی تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ کینیا چین کی طرف سے تجویز کردہ عالمی ترقیاتی انیشی ایٹیو کی حمایت کرتا ہے اور اس میں فعال طور پر حصہ لے گا۔

وانگ ای نے کہا کہ چین چین- کینیا تعلقات کو اسٹریٹجک سطح پر دیکھتا ہے ،اسے فروغ دیتا ہے اور نئے دور میں چین-کینیا جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لئے کینیا کے ساتھ  مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ چین کینیا کی خودمختاری، آزادی اور قومی وقار کے تحفظ، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ اختیار کرنے میں بھرپور حمایت کرتا ہے۔ چین "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر اور عالمی ترقیاتی انیشی ایٹیو اور چین افریقہ تعاون فورم کے "نو منصوبوں” کے نفاذ کے سلسلے میں ریلوے، شاہراہوں، ہوا بازی، اطلاعات اور دیگر شعبوں میں کینیا کے ساتھ فعال طور پر تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، تاکہ کینیا کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں مدد مل سکے اور افریقہ کے اتحاد کو فروغ دیا جا سکے۔ چین کثیرالجہتی پر عمل کرنے، بین الاقوامی امور میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ حقوق اور مفادات کے تحفظ، ہارن آف افریقہ میں پرامن ترقی کے تصور کے نفاذ کو فروغ دینے اور علاقائی امن اور ترقی کے تحفظ کے لیے کینیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

%d bloggers like this: