Official Web

شی جن پھنگ کی طرف سے امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور کوریا کی مدد کرنے کے جنگ کے عظیم جذبے کے بارے میں بیانات

اس سال امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور کوریا کی مدد کرنے کی جنگ میں چینی عوام کے رضاکاروں کی فتح کی 70 ویں سالگرہ ہے۔ ستر سال پہلے  کوریا کی درخواست پر ، چین نے امریکی جارحیت کے خلاف مزاحمت اور کوریا کی مدد کے لئے کوریا  کے لئے ایک چینی رضاکار فوج تشکیل دی۔ دو سال اور نو ماہ کی خونریز جدوجہد کے بعد چینی رضاکار فوج نے امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور کوریا کی مدد کرنے کی جنگ میں ایک عظیم فتح حاصل کی۔ چینی رہنما  شی جن پھنگ نے ایک بار اس جنگ پر  تبصرہ کیا تھا کہ امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور کوریا کی مدد کرنے کی جنگ کی عظیم فتح چینی عوام کے لئے ایک اعلان ہے کہ چینی عوام  دنیا کے مشرق میں سر بلند کر چکے ہیں  اور یہ  چینی قوم کے لئے عظیم احیاء کی طرف بڑھنے کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے۔
امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور کوریا کی مدد کرنے کے لئے چینی عوامی رضاکاروں کی جنگ کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ، شی جن پھنگ نے ایک بار  پھر اس  جنگ کی اہمیت کے بارے میں  نشاندہی کی کہ امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور کوریا کی مدد کرنے والی جنگ کا عظیم جذبہ وقت اور جگہ سے بالاتر ہے اور اسے ہمیشہ آگے منتقل کیا جانا چاہئے اور نسل در نسل آگے بڑھنا چاہئے۔ ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے چین امن، ترقی، انصاف، جمہوریت اور تمام انسانیت کے لئے آزادی کی مشترکہ اقدار پر عمل پیرا ہے، مشاورت، مشترکہ تعمیر اور اشتراک کے عالمی گورننس تصور پر عمل پیرا ہے، اور پرامن اورکھلی ترقی، تعاون پر مبنی ترقی اور مشترکہ ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔ جب تک ہم پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہیں گے اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے تمام ممالک کے عوام کے ساتھ مل کر کام کریں گے، ہم یقینی طور پر انسانیت کے لئے امن اور ترقی کے روشن مستقبل کا آغاز کرنے کے قابل ہوں گے۔ "

%d bloggers like this: