Official Web

فون گرو فارم کا قیام زرعی انقلاب کی جانب پہلا قدم

لاہور: خانیوال کے علاقے پیرووال میں (فون گرو) کے نام سے ماڈل فارم قائم کر دیا گیا جو کہ پاکستان میں جدید طرز کے زرعی انقلاب کی جانب ایک پہلا عملی قدم ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے یہ اپنی نوعیت کا منفرد زرعی نظام ہے جو خانیوال میں 2,250 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے جسے پانچ سالوں میں 1لاکھ ایکڑ تک پھیلانے کا منصوبہ ہے۔

حالیہ اپیکس کمیٹی کی میٹنگ میں زراعت کے شعبے میں انقلاب لانے کے لیے اس منصوبے پر عمل درآمد کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔

حکومتِ پاکستان اور پاک فوج کے تعاون سے اس منصوبے کے تحت پہلے پنجاب اور پھر ملک بھر میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے تحت بنجر زمین کو کاشتکاری کے قابل بنایا جائے گا۔

فون گرو ایک ایسا نظام ہے جس کے تحت کارپوریٹ فارمنگ، معیاری بیج اور جدید آبپاشی، جدید مشینری، کسانوں کی بروقت معاونت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے زیادہ اور منافع بخش پیداوار حاصل کی جاسکے گی۔

پاکستان کو زرعی ترقی کی بلندیوں پر پہنچانے کے لیے انقلابی منصوبہ ہے۔ فون گرو پاکستان میں جدید زرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے سرگرم ہے، 2022 میں قائم ہونے والا فون گرو پاکستان میں فوڈ سیکیورٹی کے لیے کامیابی سے سرگرم عمل ہے۔

فون گرو بڑے پیمانے پر کارپوریٹ فارمنگ کو متعارف کروانے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس منصوبے کے زیر نگرانی ایک ویلیو ایڈڈ ایگرو ایکو سسٹم تیار کیا جائے گا۔ فون گرو کے ذریعے ہائی ٹیک زرعی سہولیات اور جدید طریقوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔

فرنٹ لوڈڈ ہائی ٹیک فارمنگ میکینائزیشن کے ذریعے پاکستان پیداواری صلاحیت کے ایک نئے دور میں داخل ہوچکا ہے، اس منصوبے کے تحت ذیادہ اور منافع بخش پیداوار کو یقینی بنایا جائے گا۔

فون گرو میں جدید نظام اور جدت کے ذریعے معیاری بیج اور آبپاشی کے استعمال سے پیداوار میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ فون گرو کا عزم ہے کہ تمام کسانوں کے ساتھ رابطہ قائم کیا جائے اور انہیں ہر ضروری تعاون مہیا کیا جائے۔

فون گرو کے ذریعے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی جو زرعی منظر نامے میں ترقی حاصل کرنے کے لیے نہایت اہم ہے۔ فون گرو کے زیر نگرانی متعدد منصوبوں کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا