Official Web

وادی نیلم میں سیلاب نے تباہی مچا دی، متعدد گھر بہہ گئے

مظفرآباد: وادی نیلم میں سیلاب نے تباہی مچا دی، متعدد گھر سیلاب بہا کر لے گیا۔

وادی نیلم میں تیز بارشوں اور سیلاب کے باعث گاؤں تہجیاں اور دونیال کے تمام روابطہ پل بھی بہہ گئے ہیں، رہائشی بغیر چھت کے بارش میں بے یاروں مدد گار کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔

تاہم موسلادھار بارشِ کا سلسلہ جاری ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی نہ کی جا سکی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار سمیت پنجاب، شمال مشرقی اور جنوبی بلو چستان، خیبر پختونخوا اور سندھ میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔