Official Web

پاکپتن: بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

پاکپتن:  پنجاب کے شہر پاکپتن میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق وقاص نامی شخص نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ، سکندر چوک کے علاقے میں الیکٹرک تار کو ہاتھ لگانے سے 2 سالہ بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عارف والا میں رمضان نامی شخص نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے دم توڑ گیا۔

واقعات کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔