
تائیوان انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی حکمران سیاسی جماعت ڈی پی پی کا اہم رکن لائی چھینگ ڈہ اگست میں امریکہ کے ذریعے ٹرانزٹ کرےگا ۔اس حوالے سے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر امور تائیوان کے ترجمان چھن بین حوا نے انیس جولائی کو پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم اس بات کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں کہ ،نام نہاد ٹرانزٹ کے بہانے لائی چھینگ ڈہ تائیوان کی علیحدگی کی کارروائی کرے اور امریکہ کسی بھی طریقے سے تائیوان کے علیحدگی پسند عناصر اور ان کی کارروائیوں کو حمایت فراہم کرے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم کسی بھی قسم کی تائیوان علیحدگی پسند کارروائیوں کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد تائیوان علیحدگی پسند عملی کارکن ،اصل میں آبنائے تائیوان کے امن و امان کے لئے مسائل پیدا کرنے والے ہیں ۔