Official Web

نواز شریف چند ہفتوں بعد پاکستان روانہ ہوں گے: فیملی ذرائع

سابق وزیراعظم نواز شریف ایک ہفتے بعد جدہ سے لندن پہنچیں گے۔

فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن میں چند ہفتے قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے پروگرام کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔

نوازشریف نےجدہ میں قیام کےدوران سعودی شاہی خاندان کےافراد،دیگراہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

گزشتہ دنوں  وزیر دفاع خواجہ آصف نے نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق کہا تھا کہ ہمیں عدلیہ کے ’گڈ ٹو سی یو‘ والے رویے سے خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے نوازشریف کا ملک واپس آنا ضروری ہے، نوازشریف کے ساتھ زیادتی کی گئی اس کی تلافی اور درستی ضروری ہے، کچھ اتنا ضروری نہیں جتنا الیکشن سے پہلے نوازشریف سے زیادتی کی تلافی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمیں عدلیہ کے گڈ تو سی یو والے رویے سے خدشہ ہے، ہمیں خدشہ ہے کہ یہ سلسلہ کسی اور طرف نہ چل پڑے جو کچھ چند ماہ میں سامنے آیا ہے عدلیہ کا جو رویہ سامنے آیا ہے ان میں دراڑیں ہیں، اس فضا میں کیسے اپنے لیڈر کو حوالے کریں میں یہ رسک نہیں لوں گا، ہمیں ایک ڈیڑھ ماہ بھی مل جائے تو نوازشریف جو انتخابی مہم چلائیں گے دنیا دیکھے گی۔