Official Web

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ کی سروس کچھ دیر متاثر رہنے کے بعد بحال

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ کی سروس کچھ دیر متاثر رہنے کے بعد بحال ہونا ہوگئی۔

واٹس ایپ کی سروس بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً آ دھا گھنٹہ معطل رہی، اس دوران صارفین کو پیغام رسانی میں مشکلات کا سامنا رہا۔

واٹس ایپ صارفین  نے مذکورہ سوشل میڈیا ایپلیکیشن کی سروس متاثر ہونے کے بارے میں ٹوئٹر  پر اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔ٹوئٹر پر واٹس ایپ ڈاؤن ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔

کچھ واٹس ایپ صارفین کو میسجز بھیجنے جبکہ کچھ کو  واٹس ایپ ویب پر لاگ ان ہونے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو نے بھی بتایا کہ دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروس شدید متاثر ہے۔

تاہم کچھ دیر سروس متاثر رہنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ کی سروس بحال ہوگئی۔

واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے سروس متاثر ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔اس وقت 2 ارب 70 کروڑ صارفین وٹس ایپ کے صارفین ہیں ۔ واٹس ایپ میسنجر کی بنیاد 2009 میں رکھی گئی تھی اور بعد میں اسے فیس بک کو فروخت کر دیا گیا۔

واٹس ایپ کی سروس متاثر ہونے پر ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے  کافی تعداد میں میمز بھی شیئر کی گئیں۔