Official Web

عثمان بزدار کا پی ٹی آئی چھوڑنے اور سیاست سے دست برداری کا اعلان

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے رہنما عثمان بزدار نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ وہ فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 14 ماہ سے مختلف عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کررہا ہوں۔

واضح رہےکہ عثمان بزدار پی ٹی آئی کے دور حکومت میں تین سال سے زائد عرصے تک وزیراعلیٰ رہے اور پی ٹی آئی میں اکثر ان کی کارکردگی سے متعلق اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہیں لیکن چیئرمین پی ٹی آئی انہیں اپنا وسیم اکرم پلس قرار دیتے تھے۔

تاہم عمران خان نے اپنی حکومت کے آخری ایام میں عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ سے ہٹاکر پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ مقرر کیا تھا۔