Official Web

قومی سلامتی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیہ کے باعث ملتوی کیا گیا ہے، شہباز شریف آج ترکیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے گزشتہ روز ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا تھا کہ شہباز شریف ترکیہ کا اہم دورہ کریں گے، وزیر اعظم ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دیں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا دورہ ترکیہ پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کا عکاس ہے۔