Official Web

چودھری پرویز الٰہی کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

لاہور:  ڈرامائی انداز میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو آج عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

گزشتہ روز چودھری پرویز الٰہی لاہور میں بلٹ پروف گاڑی میں چھپ کر گھر سے نکلےتو پہلے سے فیلڈنگ لگائی لاہور پولیس اور اینٹی کرپشن ٹیم نے گاڑی روک لی۔

تاہم پرویز الٰہی گاڑی سے نہ اترے تو گاڑی کے شیشے توڑے اور زبردستی ان کو باہر نکال کر گرفتار کیا گیا۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی چھپن چھپائی کھیلنے کے ماہر ہیں ،بھاگنے کی کوشش میں پکڑے گئے۔

پرویز الٰہی کے ڈرائیور نے پولیس کو بیان دیا کہ صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان فرار ہو رہے تھے۔

دوسری جانب چودھری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے کہا کہ والد کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ پرویز الٰہی کے خلاف گوجرانوالا میں اینٹی کرپشن کے دو مقدمے درج ہیں، ان پر ٹھیکوں میں کمیشن اور کک بیکس لینے کا الزام ہے، اس کے علاوہ ان کے خلاف ایک پرچہ لاہور میں بھی کٹا ہوا ہے۔

%d bloggers like this: