Official Web

چینی صدر کی جانب سے” عالمی یومِ اطفال” پربچوں کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا پیغام

یکم جون کو عالمی یومِ اطفال پر بچوں کو چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے محبت اور نیک خواہشات  کے پیغامات لازمی موصول ہوتے ہیں۔ رواں سال اکتیس مئی کو صدرشی جن پھنگ نے بیجنگ میں یو اینگ اسکول کا دورہ کیا اور ملک بھر کے بچوں کو عالمی یومِ اطفال کی مبارک باد دی ۔
انہوں نے کہا کہ نئے دور میں چینی بچوں کو ایسے بہترین بچے ہونا چاہیے جو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں،محنت سے تعلیم بھی حاصل کرتے ہوں اور روزمرہ اموربھی سر انجام دیتے ہوں، شکر گزاری اوردوستی کی اہمیت جانتے ہوں نیز جدوجہد اور اختراع کی ہمت اور صلاحیت  رکھتے ہوں۔
رواں سال شی جن پھنگ نےسی پی سی کے مرکزی سیاسی بیورو کی دو مشترکہ سٹڈیز میں متعدد مرتبہ سائنسی تعلیم کا ذکر کیا ۔انہوں نے طلبا میں سائنس میں دلچسپی پیدا کرنے اور نامعلوم کو معلوم کرنے کی جستجو بیدار کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے کی تاکید کرتے ہوئے سکول کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بھی سائنسدان بن کر سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی میں اپنے ملک کے لیے خدمات سرانجام دیں ۔
یاد رہے کہ ۱۴-۲۰۱۳ میں بچوں کے عالمی دن سے قبل بھی صدرشی جن پھنگ نے بیجنگ میں مرکز برائے اطفال اور ایک پرائمری اسکول کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے اس وقت بھی اسی بات کی تاکید کی تھی کہ ملک کے مستقبل اور قوم کی نشاۃ ثانیہ کے لیے نئی نسل کو بے حد  محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

%d bloggers like this: