Official Web

رواں سال چین کے ایکسپریس ڈیلیوری کے کاروبار کا حجم 50 ارب سے تجاوز کر گیا

اسٹیٹ پوسٹ بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے آغاز سے ۳۱ مئی تک  چین کا ایکسپریس ڈیلیوری کاروباری حجم  ۵۰ بلین سے تجاوز کرچکا ہے۔ ایکسپریس ڈیلیوری کے کاروبار کا حجم ۳۹ دنوں میں ۱۰ بلین پارسلز سے لے کر ۵ماہ میں ۵۰بلین  پارسلز   تک ہو گیا۔

   اس سال کے آغاز سے چین کی ایکسپریس ڈیلیوری کمپنیز  نے اپنے سروس نیٹ ورکس کو دیہی علاقوں میں وسیع کیا ، صارفین کی سرگرمیوں  کو متحرک کیا  اور شہری اور دیہی علاقوں میں آن لائن صارفین کی مانگ میں بتدریج اضافہ کیا ہے ۔ پہلے چار مہینوں میں، فزیکل اشیا کی قومی آن لائن خردہ فروخت 3716.4 بلین یوآن تک پہنچ گئی، جس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ۱۰ اعشاریہ ۴ فی صد کا  اضافہ ہے، جو کہ سماجی کنزیومر  اشیا کی کل خردہ فروخت کا    ۲۴ اعشاریہ ۸ فیصد ہے۔ دیہی علاقوں میں روزانہ ۱۰۰ ملین سے زیادہ ایکسپریس پارسل آتے ہیں، جو چین کی صارفی منڈی کی بحالی کے عمدہ رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔