Official Web

چین کی آواز توانا ہوتی جا رہی ہےاور چین کی رائےکو وسیع پیمانے پر تسلیم کیا جا رہا ہے

چائنا میڈیا گروپ کے خصوصی پروگرام "عالمی اسلوب اور چین کا نقطہ نظر  ” میں دنیا کے بہترین مفکرین نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کے ممالک ایک ذمہ دار چین کے روپ کو بخوبی سمجھتے  ہیں  ، چین کی آواز توانا ہوتی جا رہی ہے اور چین کی رائے کو وسیع پیمانے پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

مصر کے سابق وزیر خارجہ نبیل فہمی کا کہنا تھا  کہ "بیلٹ اینڈ روڈ” انیشٹیو اور "بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے” کا تصور  ، یہ سب  بین الاقوامی معاملات میں چین کے عملی رویے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے تمام لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے مصر کی جانب سے چین کی تجاویز کا خیرمقدم کیا۔

معروف برطانوی اسکالر اور کیمبرج یونیورسٹی کے سابق سینئر محقق مارٹن جیکس نے کہا کہ چین نے ہمیشہ تمام مسائل پر دنیا کے ساتھ ایک ذہنیت برقرار رکھی ہے اور چین جو بھی تجویز دیتا ہےوہ   دنیا بھر کے عوام اور مشترکہ مستقبل پر مبنی ہوتی  ہے،اور وہ عظیم پاور ماڈل اور عظیم طاقت کی تجویز  ہوتی ہے۔

بھارتی فوج کے سابق میجر جنرل اور انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ کانفلکٹ ریسرچ کے سابق ڈائریکٹر دیپانکر بینرجی نے "بیلٹ اینڈ روڈ” انیشیٹو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "بیلٹ اینڈ روڈ” پر چین کی رپورٹس  سیریز سے دنیا نہ صرف چین کی ترقیاتی  کامیابیوں کو سمجھتی ہے بلکہ دنیا کے ساتھ مل کر ایک خوشحال مستقبل کی طرف بڑھنے کے چینی تصور سےبھی آگاہ ہوتی ہے۔

%d bloggers like this: