Official Web

امریکہ فوری طور پر چین کی نزدیکی سمندری حدود میں اشتعال انگیز سرگرمیاں بند کرے ، چینی وزارت خارجہ

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے اکتیس تاریخ کو یومیہ پریس کانفرنس میں امریکی جنگی جہازوں اور بحری طیاروں کے ذریعے چین کی جاسوسی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک طویل عرصے سے امریکہ چین کی جاسوسی کے لیے اکثر جنگی جہاز اور طیارے بھیجتا رہا ہے، جن سے چین کے قومی اقتدار اعلی اور سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ اس طرح کی اشتعال انگیز اور خطرناک سرگرمیاں  سمندری سلامتی کے مسائل کی بنیادی وجہ ہیں ، امریکہ کو فوری طور پر ایسی اشتعال انگیز سرگرمیوں کو روکنا چاہئے ۔چین اپنے اقتدار اعلی  اور سلامتی کے مضبوط تحفظ کے لئے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔