Official Web

انٹر بینک میں امریکی ڈالر آج مزید مہنگا

کراچی: انٹربینک میں امریکی ڈالر پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں مزید مہنگا ہو گیا۔

انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے بڑھ کر 285 روپے 47 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ کم ہو کر 311 روپے ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز امریکی ڈالر 285 روپے 35 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر کا بھاؤ مئی کے مہینے میں 1.63 روپے مہنگا ہوا ہے۔