Official Web

چین نے اپنا پہلا سویلین خلا باز اسپیس میں بھیج دیا

بیجنگ:  چین نے اپنا پہلا سویلین خلاباز اسپیس میں بھیج دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کا خلائی جہاز Shenzhou-16 تین چینی خلا بازوں کو لے کر ٹیان گانگ خلائی سٹیشن کیلئے روانہ ہوگیا۔

اس مشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سوار ایک سویلین سائنسدان ہیں، یونیورسٹی کے پروفیسر گوئی ہائیچاؤ خلا میں جانے والے پہلے چینی شہری ہیں۔

چین رواں عشرے کے آخر تک چاند پر بھی انسانی مشن بھیجنا چاہتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق چین کا یہ مشن خلائی سٹیشن پر مختلف تجربات بھی کرے گا۔