Official Web

شوبز فنکاروں کا پاک افواج کے شہداء اور ان کی ماؤں کو خراجِ تحسین

کراچی: پاکستان شوبز کے فنکاروں نے یومِ تکریمِ شہداء پر پاکستان کے شہداء اور ان کی بہادر ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

لالی ووڈ فلموں کے سینئر اداکار شان شاہد نے ٹوئٹر پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے شہداء کی ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے جاری کیے گئے نئے گانے کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔

اداکار نے ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ پاکستان کے شہداء اور ان کے بہادر خاندانوں کو دل سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ گانا پاکستان کے شہید بیٹوں کی ماؤں کیلئے ہے ہم ان کے ساتھ جنہوں نے یہ ناقابلِ تصور نقصان اُٹھایا‘۔

اداکارہ سجل علی نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ نغمے کو شیئر کرتے ہوئے پاک فوج کے شہیدوں اور ان کی ماؤں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

سجل علی کا شہداء پاکستان کی ماؤں کو سلام اور ان سے اظہار یکجہتی

سجل علی نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’پاکستان کے شہدا کی مائیں بھی ان کی طرح بہادر ہیں جو اپنے لختِ جگر کو سرحد پر بھیجتی ہیں، وہ مائیں روتی ہے ان کا دل بھی تڑپتا ہے مگر وہ ثابت قدم رہتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمیں اپنے بہادر شہدا اور ان کی ماؤں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔