Official Web

روس سے تیل لے کر جہاز بہت جلد پاکستان پہنچ رہا ہے، وزیرمملکت پیٹرولیم

کراچی: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس سے تیل لے کر جہاز جلد پاکستان پہنچ رہا ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں پیٹرول کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے روس سے 20 فیصد تیل خریدا ہے۔ پاکستان روس کے بعد ایران سے بھی گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کا خواہشمند ہے۔ ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل پر مشاورت جاری ہے۔ پاکستان میں دنیا بھر سے آئل ریفانئری سیکٹر میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔

وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم ریفائنری میں 10 ارب کی نئی سرمایہ کاری ہونے جارہی ہے۔ فی الحال تفیصل نہیں بتا سکتا تاہم وزیراعظم بہت جلد اس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ بجٹ ابھی تیار نہیں ہوا اس لیے پیٹرولیم لیوی کا کتنا ہدف رکھا ہے یہ نہیں بتا سکتا ۔
مصدق ملک نے کہا کہ سائفر لہرانے والے گڑگڑا رہے ہیں معافیاں مانگ رہے ہیں۔ سائفر لہرا کر ملکی تقدس کو پامال کیا گیا۔ ریاستی تنصیبات کو نقصان پہنچانا آگ لگانا کسی صورت برداشت نہیں ہے۔