Official Web

پانڈا میسکوٹ "بنگ دون دون” کے بعد اب "رونگ باؤ”

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان کے شہر  چھنگ دو میں  ۳۱ ویں سمر یونیورسیڈکا افتتاح ہوگا۔ سیچوان ،  دنیا میں جائنٹ پانڈا کا سب سے بڑامسکن ہے اور چھنگ دو یونیورسیڈ کے میسکوٹ  کے طور پر سیچوان نے پانڈا ہی کا انتخاب کیا ہے ۔ اس میسکوٹ کا نام  "رونگ باؤ” ہے۔

سیچوان نے۱۹۶۳  سے،  جائنٹ پانڈا کے ۴۶  نیچر ریزروز قائم کیے ہیں۔ چین کے چوتھے جائنٹ پانڈا سروے کے مطابق ملک میں ۱۸۶۴جنگلی پانڈا ہیں، جن میں سے  ۱۳۸۷سیچوان میں ہیں۔ عالمی رائے شماری کے بعد ، جائنٹ پانڈا کی افزائش کی چھنگ دو ریسرچ بیس کے جائنٹ پانڈا "سیسمی” کو چھنگ دو یونیورسیڈ کے میسکوٹ”رونگ باؤ”  کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔