Official Web

ایرو اسپیس سائنس و ٹیکنالوجی ،ماؤنٹ جومولانما کی سائنسی مہم میں مددگار ہے

حال ہی میں، چین کے  "پیک مشن”۲۰۲۳ ،ماؤنٹ جومولانما سائنسی مہم کی ٹیم  نے کامیابی سے چوٹی سر کی۔ یہ بات قابلِ توجہ  ہے کہ  چینی کوہ پیماوں نے پہاڑ کی چوٹی تک پہنچنے کے عمل میں ایرو اسپیس "ہائی  ٹیکنالوجی” کا استعمال کیا۔سائنسی مہم کی ٹیم اور چاند پر تحقیقی منصوبے کے پاور سپلائی سسٹم کے محققین نے مشترکہ طور پر انتہائی اونچے علاقوں میں چاند پر پاور سپلائی سسٹم ٹیکنالوجی کو کامیابی سے لاگو کیا ہے اور انتہائی بلند  علاقوں میں آلات کے لیے انتہائی کم درجہ حرارت پر بجلی کی فراہمی ،انتہائی کم وولٹیج اور بجلی کے تحفظ کے لیے سیلف سٹارٹ جیسے مسائل کو حل کیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب  ماؤنٹ جومولانما پر سائنسی مہمات میں ایرو سپیس ٹیکنالوجی کواستعمال کیا گیا ہے۔ ۲۰۲۰ میں، "بیدو” نے ماؤنٹ جومولانما کی پیمائش کے مشن میں ایک شاندارکردار ادا کیا تھا۔