Official Web

عامر خان کی فاطمہ ثناء شیخ کے ہمراہ ’پیکل بال‘ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی اپنی مبینہ گرل فرینڈ فاطمہ ثناء شیخ کے ساتھ پیکل بال کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر خان اور فلم دنگل میں ان کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کی ایک دوسرے کے ہمراہ پکل بال کھیل رہے ہیں۔

2016 کی اس فلم کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ عامر خان اور فاطمہ ثناء شیخ کے درمیان قریبی تعلقات ہیں جبکہ کئی مرتبہ ان کی شادی کی افواہیں بھی منظرِ عام پر آچکی ہیں۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ دنگل میں فاطمہ ثناء شیخ نے عامر خان کی بڑی بیٹی کا کردار نبھایا تھا تاہم کہا جارہا ہے کہ ان دوںوں کے درمیان فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی قریبی تعلقات استوار ہوگئے تھے یہ بات تب واضح ہوئی جب انہیں کئی مرتبہ ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا گیا۔

%d bloggers like this: