Official Web

ایران میں 2 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل کی رونمائی

تہران: ایران نے نیا بیلسٹک میزائل نمائش کے لیے پیش کردیا۔

ایران کی سرکاری خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں مقامی طور پر تیار کردہ نئے بیلسٹک میزائل کی رونمائی کے لیے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ فورتھ جنریشن کے بیلسٹک میزائل کا نام ’خیبر‘ رکھا گیا ہے۔ بیلسٹک میزائل 2000 کلو میٹر فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیا بیلسٹک میزائل 1500 کلو وزنی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے ایرانی وزارت دفاع کی ایرو اسپیس انڈسٹریز آرگنائزیشن نے تیار کیا ہے۔
امریکا اور یورپی ممالک ایران کے جوہری پروگرام کے مخالف ہیں تاہم ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر اپنے دفاع کے لیے ہے۔