Official Web

ایمرجنگ کرکٹ ایشیا کپ کیلئے قومی ویمن ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

لاہور: ایمرجنگ کرکٹ ایشیا کپ میں شمولیت کیلئے پاکستان کی قومی ویمن اے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

ایمرجنگ کرکٹ ایشیا کپ میں قومی ویمن اے ٹیم کی قیادت فاطمہ ثناء کریں گی، ایونٹ کا آغاز 12 جون سے ہو گا، پاکستان ویمن اے ٹیم اپنا پہلا میچ 13 جون کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

 

پاکستان ویمن اے ٹیم کا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ 17 جون کو ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 21 جون کوکھیلا جائے گا۔