Official Web

عدالت نے جیکولین فرنینڈس کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی

نیو دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی۔

جیکولین فرنینڈس پر کروڑوں کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے اور کیس کے مرکزی ملزم سکیشن چندر شیکھرا کے ساتھ ان کے تعلقات تھے۔

بھارتی اداکارہ نے عدالت میں درخواست کی تھی کی آئیفا ایوارڈز شو میں شرکت کیلئے انہیں 25 مئی سے ابوظہبی سفر کرنا ہے اور انہیں سفر کی اجازت دی جائے۔
جج نے 28 مئی سے 12 جون تک انہیں میلان اور اٹلی میں سفر کی اجازت بھی دی ہے تاکہ وہ اپنی فلم کی شوٹنگ مکمل کرسکیں۔

جیکولین فرنینڈس کو پچھلے برس 15 نومبر کو عدالت سے ضمانت ملی تھی اور انہیں گرفتاری نہیں کیا گیا۔