Official Web

امریکا پاکستان میں صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے : ترجمان سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ

واشنگٹن : امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستانی تیل و گیس کی تنصیبات پر دہشت گرد حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹس ہیں کہ 4 سرکاری اہلکار اور 2 شہری جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد کے خاندان سے تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید ہے، حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہنگو میں مول گیس کمپنی پلانٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے چار اہلکار اور دو نجی سکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے۔

ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ تحصیل ٹل علاقہ منجی خیل میں مول گیس کمپنی پلانٹ پر صبح 3 سے 4 بجے کے وقت دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید ہوئے ان میں چار اہلکار ایف سی اور دو اہلکار نجی سکیورٹی کمپنی کے ہیں۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ پاکستان میں کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت کی بات نہیں کرتے، پاکستان میں جمہوری اقدار کا نفاذ، آزادی رائے اور قانون کی عملداری کا اطلاق سب پر ہوتا ہے۔

%d bloggers like this: