Official Web

ورلڈ کپ کیلئے بھارت جانے کا فیصلہ شاہد آفریدی نے نہیں حکومت نے کرنا ہے: نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے کا فیصلہ شاہد آفریدی نے نہیں بلکہ حکومت نے کرنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ ورلڈ کپ کےلیے بھارت جانے کا فیصلہ جے شاہ اور میرا بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اُس جانب بھارتی حکومت اور اِدھر پاکستان حکومت کا ہے،سکیورٹی کی بنیاد پر ہی ان فیصلوں کا انحصار ہوتا ہے،اگر حکومت نے کہا کہ آپ ورلڈ کپ کھیلنے جائیں تو ہم ضرور جائیں گ

دوران انٹرویو نجم سیٹھی بولے کہ سربراہ اےسی سی جے شاہ کی درخواست پرمیں نائب صدرپنکج کھمجی سےملا،ہائبرڈ ماڈل پر مثبت رد عمل سامنے آیا ،انہوں نے جے شاہ کو بریفنگ کا بتایا،مجھے کہا گیا کہ15مئی کوبتائیں گے لیکن میں ابھی فیصلےکا منتظرہوں۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کا اے سی سی پردباؤ ہے کہ نیوٹرل وینیو سری لنکا کوبنایاجائے،سری لنکا کا اعتراض ہے ستمبرمیں یو اے ای میں شدید گرمی میں ون ڈےکھیلنامشکل ہے، اسی موسم میں یو اے ای میں ایشیا کپ سمیت آئی پی ایل کے میچز ہو چکے ہیں، میزبان پاکستان ہے، گیٹ منی میزبان کا حق ہے، سری لنکا میں گیٹ منی کم ملے گی۔

نجم سیٹھی کے مطابق اگر سری لنکا کا فیصلہ ہو اورہمیں معاوضہ ٹھیک ملےتوبات ہو بھی سکتی ہے۔

نئی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید ہی رہیں گے: نجم سیٹھی

نجم سیٹھی نے نئی سلیکشن کمیٹی سے متعلق بتایا کہ نئی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید ہی رہیں گے ، کمیٹی کے اراکین میں مکی آرتھر،گرانٹ بریڈ برن اور حسن چیمہ ہوں گے ، حسن چیمہ ڈیٹا کے ماہر ہیں، سلیکشن کمیٹی ڈیٹا پر بھی انحصار کرے گی ، جب کہمکی آرتھرپاکستان کرکٹ سےواقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ ضرورہوگا،نہ ہوا تو 3 ملکی ٹورنامنٹ کا پلان تیارہے، آئی سی سی کے اجلاس میں ریوینیو شیئرنگ کے فارمولے پر بات کی جائے گی۔