لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی گئی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے تھانہ رمنا اسلام آباد میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرے خلاف 4 اپریل کو سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک عمران خان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کے لیے عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے۔