Official Web

گجرات پولیس کا چوہدری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پر چھاپہ

گجرات :  گجرات پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الہیٰ کی رہائشگاہ ’ کنجاہ ہاؤس ‘ پر چھاپہ مارا اور بیس سے زائد گاڑیوں نے کنجاہ ہاؤس کو محاصرے میں لیے رکھا۔

پولیس کی جانب سے کنجاہ ہاؤس پر تیسری مرتبہ چھاپہ ماراگیا ہے، مگر کوئی کامیابی نہ مل سکی، پولیس نے ایک گھنٹہ تک رہائشگاہ کا محاصرہ کیا، چھاپے کے دوران گھر میں تین ملازمین موجود تھے۔

پولیس کی جانب سے فروری میں بھی دو مرتبہ چھاپے مارے گئے۔

صدرپی ٹی آئی کا چھاپے سے متعلق کہنا تھا کہ بغیر وارنٹ ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، ان فسطائی ہتھکنڈوں سے ہم ڈرنے والے نہیں، عمران خان کا ساتھ دینے پر غیر قانونی حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔