اسلام آباد: حکومت میں شامل جماعتوں نے سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کے قیام کو مسترد کردیا۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ حکمران جماعتوں نے سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹس بل پرمتنازع بینچ تشکیل دینےکا اقدام مسترد کرتی ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کا اقدام پاکستان اور عدالت کی تاریخ میں اس سے قبل پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا، یہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کی ساکھ ختم کرنے، انصاف کے آئینی عمل کو بے معنی کرنے کے مترادف ہے۔