Official Web

بدسلوکی کرنے والا کون تھا؟ عائشہ عمر نے وضاحت جاری کردی

پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ اُن کی 8 سال تک ایک ایسے شخص کے ساتھ منگنی رہی جو انہیں تشدد کا نشانہ بناتا اور بدسلوکی کرتا تھا۔

عائشہ عمر نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ اُن کی ایک لڑکے سے بات چیت ہوئی جو 8 سال تک رہی اور تقریباً تمام معاملات طے ہوچکے تھے، گھر والے بھی اس رشتے پر خوش تھے مگر میں 8 سال دینے کے باوجود بھی اُس آدمی یا اُسکی عادتوں کو تبدیل نہیں کرسکی۔

عائشہ عمر نے انکشاف کیا تھا کہ وہ شخص انہیں بات بات پر تضحیک کا نشانہ بناتا اور گالیاں دیتا تھا اور یہ ایک ایسی بات یا لکیر تھی جس کی بنیاد پر رشتہ آگے نہیں بڑھ سکا۔

Ayesha Omar Clarifies Rumours Regarding Sikander Rizvi

اداکارہ کے اس انٹرویو کے بعد لڑکے کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوئیں کیونکہ عائشہ عمر نے نام نہیں لیا تھا۔ صارفین کا خیال تھا کہ وہ شخص سکندر رضوی ہے، جس کی عائشہ عمر کے ساتھ ماضی میں تصاویر سامنے آچکی ہیں۔

اب عائشہ عمر نے ان قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑتے ہوئے واضح کیا کہ وہ شخص سکندر رضوی نہیں بلکہ اُن کے خاندان کا ایک لڑکا تھا جس کا میڈیا سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی میں اُس کا نام بتانا پسند کروں گی کیونکہ دونوں گھرانوں میں آج بھی ایک اچھا رشتہ قائم ہے۔