Official Web

مارچ میں چین کے سی پی آئی میں سال بہ سال صفر اعشاریہ سات فیصد کا اضافہ ہوا

چین کے قومی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2023 میں چین میں سی پی آئی انڈیکس  میں سال بہ سال 0.7 فیصد اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق شہروں میں 0.7 فیصد اضافہ،  دیہی علاقوں میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 2.4 فیصد اور غیر غذائی اشیاء کی قیمتوں میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا۔ کنزیومر گڈز میں 0.5 فیصد اور سروسز میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری سے مارچ کے دوران  سی پی آئی انڈیکس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اوسطاً 1.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

%d bloggers like this: