Official Web

ڈالر کی پھر اونچی اڑان، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری ہے اور  آج انٹربینک تبادلہ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 34 پیسے مہنگا ہوا ہے اورکاروبارکے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 288 روپے 43 پیسے ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز  ڈالر 287 روپے 9 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 2 روپےبڑھ کر 295 روپے ہے۔

%d bloggers like this: