Official Web

الیکشن کمیشن نے فنڈز کے اجراء سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی

اسلام آباد: پنجاب میں عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فنڈز کے اجراء سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔

الیکشن کمیشن حکام نے سربمہر رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرواتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کے مندرجات کا علم نہیں ہے، الیکشن کمیشن حکام رپورٹ جمع کروانے کے بعد سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئے۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی کی مہلت ختم ہو گئی ہے، وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات کیلئے 21 ارب جاری نہ کر سکی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو 10 اپریل تک الیکشن کمیشن کو 21 ارب جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔