Official Web

چین کی جانب سے شام اور سعودی عرب کے مابین سفارت خانوں کو دوبارہ کھولنے کے فیصلؒے کا خیرمقدم

چین کی وزات خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین ،شام اور سعودی عرب کے مابین سفارت خانوں کو دوبارہ کھولنے  کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کی عرب دنیا میں واپسی عرب ممالک کے اتحاد اور ترقی کے لیے فائدہ مند ہے۔چینی ترجمان نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ چین عرب ممالک کے مابین اتحاد و تعاون کو مضبوط بنانے  اور  اسٹریٹجک خود مختاری میں اضافہ کرنے کی  پختہ حمایت کرتا رہے گا تاکہ مشترکہ طور پر خطے میں امن ، استحکام اور ترقی کو فروغ دیا جائے۔

%d bloggers like this: