Official Web

چین کے شی شاہ علاقائی پانیوں میں امریکی جنگی جہاز کی غیرقانوی مداخلت کے حوالے سے چینی وازت دفاع کے ترجمان کا بیان

امریکہ کا ملیئس گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر چینی حکومت کی اجازت کے بغیر  ایک بار پھر غیر قانونی طور پر چین کے شی شاہ علاقائی پانیوں میں داخل ہوا جس سے بحیرہ جنوب چین کے علاقے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچا۔چینی پیپلز لبریشن آرمی کے سدرن تھیٹر نے قانون کے مطابق امریکی جنگی جہاز کی پیروی اور نگرانی کی اور اسے بھگانے کی وارننگ جاری کی۔امریکی بحریہ کے اس عمل نے چین کے اقتداراعلیٰ اور سلامتی کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور بین الاقوامی قانونی کی خلاف ورزی بھی کی ہے۔یہ امریکہ کی بحری بالادستی اور ساوتھ چائنا سی میں عکسریت پسندی کا ایک اور ثبوت ہے۔  ترجمان نے کہا کہ ہم امریکہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے اشتعال انگیز اقدامات کو فوری طور پر بند کرے۔ ورنہ امریکہ کو   اس  حوالے سے سنگین  نتائج بھگتنا ہوں گے ۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی ملک کے اقتداراعلیٰ اور سلامتی کا تحفظ کرنے اور   ساوتھ چائنا سی کے علاقے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے  کے لیے تمام لازمی اقدامات کرے گی۔