Official Web

یاسر حسین نے فلم ‘پٹھان’ کو بغیر اسٹوری کی ویڈیو گیم قرار دے دیا

پاکستانی اسکرین رائیٹر و اداکار یاسر حسین نے بلاک بسٹر فلم ‘پٹھان’ کو ویڈیو گیم قرار دے دیا۔

یاسر حسین نے حال ہی میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم ‘پٹھان’ دیکھی جس کے بعد انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر تبصرہ کیا۔

اداکار نے اسٹوری میں لکھا کہ ‘اگر آپ ایکشن سے بھرپور امریکی فلم سیریز مشن امپوسیبل کا پہلا سیزن بھی دیکھ چکے ہیں، تو آپ کو شاہ رخ خان کی پٹھان ایک اسٹوری لیس ویڈیو گیم سے زیادہ کچھ نہیں لگے گی’۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

واضح رہے  پٹھان اپنی ریلیز سے قبل کافی تنازع کا شکار رہ چکی ہے جب کہ ریلیز کے بعد اس فلم نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا اور کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔