Official Web

پولیس پرتشدد، جلاؤ گھیراؤ کیس: فواد، حماد اور فرخ کی عبوری ضمانتیں خارج

لاہور:  پولیس پر تشدد، اقدام قتل، جلاؤ گھیراؤ کرنے اور کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چودھری، حماد اظہر، فرخ حبیب کی عبوری ضمانتیں عدم پیروی پر خارج کر دی گئیں۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی کی ریلی کے وقت پولیس تشدد، اقدام قتل اور کارِ سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

فواد چودھری، حماد اظہر اور فرخ حبیب عدالت پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں عدم پر پیروی پر خارج کر دیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید اور اعجاز چودھری انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے دونوں رہنماؤں کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دیتے ہوئے عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کر دی۔