Official Web

ہم نصیب معاشرے کا تصور وقت کے رجحان اور بنی نوع انسان کی ترقی کی سمت کی رہنمائی کرنے والا ایک واضح پرچم بن گیا ہے، وزارت خارجہ

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے 23 تاریخ کو ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ آج صدر شی جن پھنگ کے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرےکےتصور کی 10ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر  تاریخ کے عمومی رجحان سے مطابقت رکھتی ہے اور زمانے کے سوالات کے جوابات دیتی ہے۔ پچھلے 10 سالوں میں  بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے سلسلے میں خیالات کو اعمال میں اور تصورات کو حقیقت میں تبدیل کیا گیا اور ہمہ گیر طور پر بڑی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔

%d bloggers like this: